پاکستان ٹینس فیڈریشن کی اسلام آباد میں رواں سال ایشین ٹینس فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس کیلئے تیاریاں

203

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اسلام آباد میں رواں سال ایشین ٹینس فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ اس حوالے سے دو کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ وہ باہر سے آنیوالے وفود کو سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے سکے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سےکرٹری محمد خالد رحمانی نے بدھ کو اے پی پی کو بتایاکہ ایشین ٹینس فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس کے حوالے سے پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ خان کی صدارت میں یہاں ایک اجلاس منعقد ہوا