26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام دسمبر میں مسلسل تین عالمی ٹینس...

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام دسمبر میں مسلسل تین عالمی ٹینس ایونٹس اسلام آباد میں کھےلے جائیں گے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف)کے زیر اہتمام رواں سال دسمبر میں مسلسل تین عالمی ٹینس کے ایونٹس اسلام آباد میں کھےلے جائیں گے جس کی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے منظوری دی ہے۔ فیڈریشن ایونٹس میں شرکت کےلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھر پور سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ تینوں ایونٹس کےلئے انعامی رقم 15ہزار ڈالر مقرر کر دی گئی ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناءاللہ امان نے منگل کو اے پی پی کو بتایا کہ پی ٹی ایف کی کوششوں سےانٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے رواں سال پاکستان کو3 انٹرنیشنل مقابلوں کی منظوری دیدی ہے۔ تینوں عالمی مقابے رواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا انٹرنیشنل ایونٹ 4 دسمبر، دوسرا 11 دسمبر سے شروع ہوگا جبکہ تےسرا اور آخری انٹرنیشنل ٹورنامنٹ 18 دسمبر سے شروع ہوگا۔ تینوں انٹرنیشنل ٹورنامنٹس پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھےلے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71177

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں