پاکستان ٹےنس فےڈرےشن آئندہ ماہ ستمبر مےں کوچز اور ریفریز کورس کا انعقاد کرےگا

163

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان ٹےنس فےڈرےشن آئندہ ماہ ستمبر مےں کوچز اور ریفریز کورس کا انعقاد کرے گا۔ کورس سے کوالیفکیشن کے مزید 6 امپائرز اور ریفریز تیار کئے جائیں گے ۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق فیڈریشن نے ملک میں باصلاحیت کوچز اور ریفریز کو تلاش کرنے کیلئے سال میں دو مرتبہ کورس منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلا کورس آئندہ ماہ ستمبر مےں منعقد ہوگا جبکہ دوسرا کورس رواں سال دسمبر میں ہوگا۔