پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے افغان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

203
بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے افغان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ منگل کو غیر ملکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے خلاف کام کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے مکمل اتفاق ہےکہ جو بھی دہشت گردی میں ملوث ہےاس سےبات نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور دونوں ممالک کے عوام دہشت گردی کا شکار ہیں جس سے بروقت نمٹنے کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پُر امن افغانستان کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہم نے افغان عبوری حکومت پر بھی زور دیا ہےکہ وہ عالمی برادری سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔ انہوں نے حالیہ سیلاب سے پیدا ہونے والی آزمائش کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور اظہار یکجہتی کرنے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جنیوا ڈونرز کانفرنس میں پاکستان کے سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کا اعلان کیا ہے۔