پاکستان پروگرام کے لئے 3 ارب روپے خرچ کرے گا ، برطانوی ترقیاتی ادارہ 15 لاکھ پاﺅنڈ ، جرمن بنک 70 لاکھ یورو فراہم کرے گا، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں تخفیف غربت پروگرام کے تحت انتہائی مستحق لوگوں کی مالی معاونت کے لئے مائیکرو فنانس انوسٹنمٹ کمپنی کے قیام کا سمجھوتہ طے پاگیا۔مائیکرو فنانس انوسٹنمٹ کمپنی یکم جولائی 2016 سے کام شروع کر دے گی۔ اس سلسلے جمعرات کو یہاں پاکستان، جرمنی اور برطانیہ کے اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں تخفیف غربت پروگرام کے تحت انتہائی مستحق لوگوں کی مالی معاونت کے لئے مائیکرو فنانس انوسٹنمٹ کمپنی کے قیام کا سمجھوتہ طے پاگیا۔مائیکرو فنانس انوسٹنمٹ کمپنی یکم جولائی 2016 سے کام شروع کر دے گی۔ اس سلسلے جمعرات کو یہاں پاکستان، جرمنی اور برطانیہ کے اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن طارق باجوہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ معاہدے کے تحت پاکستان میں تخفیف غربت کے پروگرام کے لئے پاکستان 3 ارب روپے خرچ کرے گا جبکہ برطانوی ترقیاتی ادارہ 15 لاکھ پاﺅنڈ اور جرمنی کا بنک کے ایف ڈبلیو 70 لاکھ یورو فراہم کرے گا

Leave a Reply