راولپنڈی۔18 نومبر(اے پی پی) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں (آج) پیر کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پی ایف ایف کے مطابق پہلا میچ بلوچ ایف سی نوشکی اور کے الیکٹرک ایف سی کے درمیان کے بی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں ایس این جی پی ایل اور پی اے ایف کی ٹیمیں کے ایم سی گراﺅنڈ میں مدمقابل ہوں گی جبکہ تیسرا میچ پاکستان آرمی اور کے آر ایل کے درمیان کے پی ٹی گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پی اے ایف کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، کے آر ایل دوسرے اور واپڈا تیسرے نمبر پر ہے۔