30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں ایئر فورس نے سول ایویشن اتھارٹی...

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں ایئر فورس نے سول ایویشن اتھارٹی کو 0-4 سے مات دے دی

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں ایئر فورس نے سول ایویشن اتھارٹی کو 0-4 سے مات دے دی، مسلم کلب نے سخت مقابلے کے بعد بلوچ کلب کو 0-1 سے زیرکرلیا۔ پنجاب سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان ایئر فورس نے ابتدا میں ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور 23 ویں منٹ میں فیصل نے بال کو جال کی راہ د کھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔دوسرے ہاف میں سول ایویشن اتھارٹی کے دفاعی کھلاڑی اعتماد سے عاری نظر آئے، کھیل کے 47 ویں منٹ میں منصور نے گول داغ کر ایرفورس کی برتری کو دگنا کر دیا، آصف نے 64 ویں منٹ میں کامیاب کوشش سے سول ایویشن اتھارٹی کا خسارہ 0-3کر دیا۔کھیل کے 83 ویں منٹ میں منصور نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول کیا۔دوسرے میچ میں مسلم کلب نے سخت مقابلے کے بعد بلوچ کلب کو 0-1 سے ہرایا، پہلے ہاف میں کویی بھی ٹیم گول سکور نہ کر سکی، تاہم دوسرے ہاف میں مسلم کلب کے جمیل احمد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی جو آخر تک قایم رہی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119977

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں