پاکستان پر امن ملک ہے ، گورنر ہائوس کے لان میں وسیم اور فلپائنی باکسر کے درمیان مقابلہ کل ہوگا،گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی باکسر عامر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس

76

لاہور۔17دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور دہشت گردی ختم ہوچکی ہے،افواج پاکستان اور پولیس کو سلیوٹ جن کی وجہ سے پاکستان میں امن قائم ہوا،وزیر اعظم عمران خان خود ورلڈ کپ لے کر آئے تھے،ساوتھ افریقہ کی ٹیم بھی پاکستان آرہی ہے جو کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے،ٹورازم پر بھی بہت توجہ دے رہے ہیں جسکی وجہ سے لوگ پاکستان آئیں گے،باکسر عامر خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ پاکستان آتے ہیں اور باکسنگ کو پروموٹ کرتے ہیں،عامر خان سے محبت ہے کہ وہ میرے بیٹے کا دوست بھی ہے،گورنر ہائوس لاہور میں باکسر عامر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ19دسمبر کو گورنر ہائوس کے لان میں وسیم اور فلپائنی باکسر کے درمیان مقابلہ ہوگا،کوویڈ ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گا،عامر خان کا شکریہ کہ پاکستان آتے ہیں، اور عامر خان سپر سٹار ہیں،باکسر عامر خان نے کہا کہ گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اتنا پیار دیا،19 دسمبر کو پاکستان کے بہترین باکسر محمد وسیم کی فائٹ ہوگی،ایشیا ٹائٹل کے لیے وسیم کا مقابلہ ہوگا اور بعد میں ورلڈ کے ٹائٹل کے لئے مقابلہ کا اہل ہوگا،نادر بلوچ بھی ڈبلیو بی سی کی فائٹ میں حصہ لینگے،باکسر نادر بلوچ نے کہا کہ عامر خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،ڈبلیو بی سی ٹائٹل فائٹ کے لیے عامر خان نے دعوت دی،19 دسمبر کو ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیت کر پاکستان کو تحفہ دونگا،محمد وسیم اور عامر خان کی طرح اچھا نام بناونگا،پاکستان اور لیاری کا نام روشن کرونگا، باکسر محمد وسیم نے کہا کہ کافی پرجوش ہوں فائٹ کے لیے اور عامر خان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا،عامر خان نے اچھی ٹریننگ کروائی ہے امید ہے اچھا پرفارم کرونگا۔