اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان پوسٹ نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر انٹرن شپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، ملک بھر سے 4000 نوجوان آج سے پاکستان پوسٹ دفاترمیں ہنر سیکھیں گے، پاکستان پوسٹ نے نوجوانوں کو ای کامرس، پوسٹل لائف انشورنس، فرنچائز پوسٹ آفسز میں عملی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے …
پاکستان پوسٹ میں انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان پوسٹ نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر انٹرن شپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، ملک بھر سے 4000 نوجوان آج سے پاکستان پوسٹ دفاترمیں ہنر سیکھیں گے، پاکستان پوسٹ نے نوجوانوں کو ای کامرس، پوسٹل لائف انشورنس، فرنچائز پوسٹ آفسز میں عملی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر سے ہزاروں نوجوانوں نے پاکستان پوسٹ میں انٹرن شپ کے لئے درخواستیں دے رکھی تھیں۔انٹرن شپ کے پہلے مرحلے کے لئے 4 ہزار نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا نوجوانوں کو اپنے پائوں پہ کھڑا کرنے کے مشن میں وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز نے پاکستان پوسٹ کو آگے کیا ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان پوسٹ ملک بھر کے نوجوانوں کو ٹریننگ کی بہترین سہولیات فراہم کرے گا۔ اس پروگرام سے وابسطہ نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام کے لئے اپنا بہترین پراجیکٹ سامنے لانے کا موقع بھی میسر ہوگا۔








