پاکستان پوسٹ نے سستے معاوضوں پر صارفین کو ان کی دہلیز پر میل رقم اور مواد کی بروقت فراہمی کے لئے اپنی مالی سروسز کا دائرہ وسیع کردیا

63

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):پاکستان پوسٹ نے سستے معاوضوں پر صارفین کو ان کی دہلیز پر میل رقم اور مواد کی بروقت فراہمی کے لئے اپنی مالی سروسز کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔پاکستان پوسٹ کے ایک عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ شہریوں کے لیےمحکمہ مختلف مالی خدمات پیش کررہا ہے جس میں پوسٹ ڈرافٹ ، الیکٹرانک منی آرڈر (ای ایم او) سروس ، پوسٹل آرڈر اور منی آرڈر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ شہری آبادی اور کاروباری برادری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پوسٹل ڈرافٹ سروس پیش کررہی ہے.انہوں نے کہا کہ گھریلو رقم کی منتقلی کے لئے الیکٹرانک منی آرڈر (ای ایم او) ایک اور سروس ہے۔انہوں نے کہا کہ ای ایم او سروس کے ذریعہ ، صارفین بہت ہی معمولی چارجز 50سے 600روپے تک ایک لاکھ روپے تک رقم منتقل کرسکتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ ترسیلات زر کی سروسز بھی اپنے صارفین میں بہت مقبول ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ یہ رقم کی ترسیل کے لئے ایک محفوظ اور سستا طریقہ فراہم کرتی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ زیادہ آبادی والے دیہی علاقوں میں رہتی ہے جہاں باقاعدگی سے ٹرانزیکشن کی سہولیات بہت کم ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پوسٹ منی آرڈر کے ذریعے ترسیل زر کی خدمات فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ چھوٹی ترسیلات زر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پوسٹل آرڈر سروس بھی پیش کر رہی ہے۔