اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد اخلاق رانا نے کہا ہے کی کوویڈ19کی نا گزیر صورتِ حال کے پیشِ نظر پاکستان پوسٹ نے اپنے صارفین کے لیے ڈاک کی بروقت ترسیل کو یقینی بنا نے کے لیے خصوصی متبادل انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوویڈ19کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں میں تعطل سے عالمی ڈاک کی ترسیل کا نظا م متا ثر ہو رہا تھا جس کی وجہ سے پاکستان پوسٹ کے صارفین کو عالمی ڈاک کی ترسیل میں مشکلات پیش آ رہی تھی۔ کووڈ 19کی نا گزیر صورتِ حا ل کے پیشِ نظر پاکستان پوسٹ نے اپنے صارفین کے لیے ڈاک کی بروقت ترسیل کو یقینی بنا نے کے لیے خصوصی متبادل انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے مزید کہا کہ ای ایم ایس پلس سروس کو پوری طرح فعا ل کر دیا گیا ہے اور متبادل ذرائع نقل و حمل کو بروے کار لا کر عالمی ڈاک کی بروقت ترسیل کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گی ہے تاکہ پاکستان پوسٹ کے صارفین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ ڈائریکٹر جنرل نے اپنے صارفین کواس حوالے سے ای ایم ایس پلس سروس سے استفادہ کرنے پر زور دیا تاکہ ہمارے صارفین کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔ ا س حوالے سے پاکستان پوسٹ کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوے وضاحت کی کہ ڈائریکٹرجنرل پاکستان پوسٹ کے خصوصی احکامات پر عمل درآمد اور اپنے صارفین کوڈاک کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ حکام کوہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔