اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):ڈاک کا عالمی دن ہر سال 9 اکتوبر کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔
پاکستان پوسٹ نے حسب روایت 9 اکتوبر 2023 کو یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کی 149 سالگرہ کے موقع پر ڈاک کا عالمی دن منایا۔ 9 اکتوبر 2023 کو ڈائریکٹوریٹ جنرل پاکستان پوسٹ 8/4-G اسلام آباد میں ڈاک کے عالمی دن کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے پرچم کشائی کی اور ڈاک کے عالمی دن کے حوالے سے یو پی یو کے ڈائریکٹر جنرل کا پیغام ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل (فنانشل سروسز) نے پڑھ کر سنایا۔
تقریب میں پاکستان پوسٹ کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔ اسی طرح یو پی یو پرچم کشائی کی تقاریب ملک بھر کے پوسٹ ماسٹر جنرل کے دفاتر اور جنرل پوسٹ آفسز میں بھی منعقد کی گئیں۔