پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ تمام مسائل کو پرامن طریقہ سے حل کرنے کاخواہشمند ہے، نفیس زکریا

158

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی)دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ تمام مسائل کو پرامن طریقہ سے حل کرنے کاخواہشمند ہے ۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے اہم مسلہ کشمیر ہے اور اسے جلد ازجلدحل کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیرکشمیریوں کاپیدائشی حق ہے اور حق خود اردیت دینا چاہے۔ پاک چین اقتصادی راہ داری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک چین سٹرٹیجک شراکت داری کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبہ بہترین خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے ۔ انھوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہ داری کی تکمیل سے پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں ترقی کی نئی راہیں کھل جائیں گی۔