پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے مسائل سے واقف ہیں ،صوبائی وزیر لائیواسٹاک بخت محمد کاکڑ

155
Pakistan People's Party
Pakistan People's Party

کوئٹہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر حیوانات وڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے مسائل سے واقف ہیں بلوچستان کے مسائل کومدنظررکھتے ہوئے صدرآصف علی زرداری نے بلوچستان پیکج کااعلان کیاتھا،بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کی ترجمانی کررہے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلزپارٹی نواں کلی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بخت محمد کاکڑ نے نواں کلی میں عوام کودرپیش مسائل سنیں ۔انہوں نے کہاکہ بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہی الیکشن میں عوام سے ووٹ لئے تھے اور عوام کے ووٹ کے ذریعے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ،حکومت بلوچستان عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے ،بخت محمد کاکڑ نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ کوئٹہ کے دورس نتائج برآمد ہونگے ، بلاول بھٹو پاکستان کے نوجوانوں کی ترجمانی کررہے ہیں ۔پیپلزپارٹی عوامی طاقت پریقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں ہمیشہ لوگوں کودرپیش مشکلات کے حل کیلئے موثر آواز اٹھایاہے ۔