22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومضلعی خبریںپاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی حفاظت اورجمہوری اقدارکو فروغ دیا...

پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی حفاظت اورجمہوری اقدارکو فروغ دیا ، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

- Advertisement -

پشاور۔ 30 نومبر (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنرہاؤس پشاورمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے57ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب پیپلزاسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے زیرِاہتمام منعقد ہوئی جس میں پارٹی رہنماؤں، کارکنان اورطلبہ نے بھرپورشرکت کی۔

اپنے خطاب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے شہید ذوالفقارعلی بھٹواورشہید بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کوخراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی حفاظت کی ہے اورجمہوری اقدارکو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی موجودہ قیادت چیلنجز کا ڈٹ کرسامنا کر رہی ہے۔

- Advertisement -

گورنر نے اس موقع کو پارٹی ورکرز کے لیے باعث فخرقرار دیا۔ تقریب میں شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، کیک کاٹا گیا اورکارکنان نے نعرے بازی کے ذریعے پارٹی سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔ گورنر نے کارکنان کو متحد رہنے اورپارٹی کے مشن کو آگے بڑھانے کی تلقین کی۔ شرکاء نے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لیے کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں