پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کی ملاقات

209
بلاول بھٹو

کراچی۔16نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے ملاقات کی۔

بلاول ہائوس سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان صوبہ سندھ کے مختلف معاملات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے صوبہ سندھ کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی بھی موجود تھے۔