پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا کو مبارکباد

135

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا کی سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے پہلے مرحلے میں حلف اٹھانے والے تمام وزرا کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔