پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

115
Bilawal Bhutto Zardari

پشاور۔ 08 جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ۔گورنر ہاوس پشاور میں ہونی والی ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،گورنر خیبرپختونخوا نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو گورنر ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا اور گورنر ہاؤس آمد پرانہیں سونئیر پیش کی ۔