پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نیئر حسین بخاری ،فرحت اللہ بابر اور راجہ پرویز اشرف کی ملاقات

112
Bilawal Bhutto Zardari

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی پی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری ،پاکستان پیپلزپارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی کے صدر فرحت اللہ بابر اور پی پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔

پیر کو پی پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو پنجاب کی سیاسی و تنظیمی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔