پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے مختلف رہنمائوں کی ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تبادلہ خیال

6
Bilawal Bhutto Zardari

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے مختلف رہنمائوں نے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تبادلہ خیال کیا۔

پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی، اراکین سینیٹ اور پارٹی عہدیداران نے ملاقات کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک بھر سے تعلق رکھنے والی پی پی پی قیادت نے ان کے امریکا، برطانیہ اور یورپ کے کامیاب سفارتی دورے پر مبارکباد دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی رہنمائوں کے درمیان زرداری ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی رہنمائوں کے درمیان بجٹ سے متعلق صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نیئر بخاری، ہمایوں خان، شیری رحمان، ندیم افضل چن، راجہ پرویز اشرف اور محمد علی شاہ باچہ نے ملاقات کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شجاع خان، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، مرتضی ستی، امتیاز صفدر وڑائچ، راجہ خرم پرویز، تسنیم قریشی، فرزند وزیر اور دیگر نے بھی ملاقات کی۔