28.2 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان پیپلزپارٹی 26مئی کو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف...

پاکستان پیپلزپارٹی 26مئی کو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے جا رہی ہے،سینیٹرروبینہ خالد

- Advertisement -

پشاور۔ 24 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی رہنما اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن سینٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کیلئے تاریخی کردار ادا کرنے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کو ان کے مورچوں میں ہی دفن کر دیا ،اپوزیشن کرپشن میں ملوث ایک شخص کی رہائی کیلئے واویلا کر رہی ہے، خیبرپختونخوا میں عوام کے ٹیکس کا پیسہ کرپشن کی نذر ہو رہا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی 26مئی کو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے جا رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو اضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے،افسوس اس بات کا ہے کہ ایک طرف پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر فتح کا جشن منا رہی ہے تو دوسری جانب دشمن عناصر کے آلہ کار قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھٹو شہید کےنظریے پر عمل کر رہے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری نے جس طریقے سے سفارتی سطح پر پاکستان کی جنگ لڑی ہے وہ پوری دنیا کے سامنے ہے ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر ابھر کر سامنے آ گیا ہے، اس جنگ میں یہ بھی واضح ہو گیا کہ بھارت کبھی بھی پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا،بھارتی اقدامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔

- Advertisement -

سینیٹر روبینہ خالد نے خیبر پختونخوا کی حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کی ایک تاریخ رقم کر دی ہے،عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ کرپشن کی نذرہو رہا ہے ،چاہیے تو یہ تھا کہ یہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال ہوتا لیکن یہاں پر کوہستان جیسے علاقوں میں کھربوں روپے کے کرپشن سکینڈل سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے اور عوامی خدمت کے لیے وہ دن رات سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 مئی کو پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف اپنے بھائیوں کے سنگ بسنگ میدان عمل میں اترے گی اور شاہی باغ پشاور سے ایک احتجاجی ریلی مرکزی احتجاج میں شریک ہوگی جس میں ہم اپنی بہنوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اکثریت سے شرکت کریں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ خیبر پختون خوا کی ناکام حکومت کی وجہ سے بےروزگاری دن بدن بڑھ رہی ہے اورامن و امان کی صورتحال خراب ہے ، وقت اگیا ہے کہ ہم اکٹھے ہو کرایسے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کریں اور انہیں عوام کے سامنے جوابدہ ٹھہرائیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601009

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں