20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینیٹر بلال خان مندوخیل کی گورنر خیبرپختونخوا...

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینیٹر بلال خان مندوخیل کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما سینیٹر بلال خان مندوخیل نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ترجمان گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ، پیپلز پارٹی کی جانب سے دونوں صوبوں کے حقوق کے حوالہ سے فعال کردار ، تنظیمی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر بلال خان نے خیبرپختونخوا کے مسائل کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی اور صوبائی اسمبلی میں ان کے بھائی احمد کریم کنڈی کے موقف اور کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594632

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں