22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان پیپلز پارٹی سیالکوٹ کے زیر اہتمام پارٹی کے 57 ویں یوم...

پاکستان پیپلز پارٹی سیالکوٹ کے زیر اہتمام پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی سیالکوٹ کے زیر اہتمام جنرل سیکرٹری پی پی پی گوجرانولہ ڈویژن ملک طاہر اختر اعوان کی سرپرستی میں پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کی تقریب پاکستانی پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے دفتر میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی وسطی پنجاب و کنوینر مانیٹرنگ کمیٹی پی پی پی وسطی پنجاب عثمان سلیم ملک تھے۔

لاہور سے ممبر مانیٹرنگ کمیٹی عابد صدیقی، مسعود ملک اور فہیم ٹھاکر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ، ٹکٹ ہولڈر پی پی 50 رانا فاروق اشرف نے ڈسکہ پہنچے پر مانیٹرنگ کمیٹی کا پرتپاک استقبال کیا اور قافلہ کی صورت پنڈال میں پہنچے۔

- Advertisement -

تقریب کی صدارت قائم مقام ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سیالکوٹ سید ریاض شاہ اور سٹی صدر اظہر علی دیال نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی سیکرٹری اطلاعات ملک شوکت اعوان نے انجام دئیے۔

تقریب کے میزبان سید ریاض شاہ ، سٹی صدر اظہر علی دیال ایڈووکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری گوجرانولہ ڈویژن فیصل رشید گجر، صدر تحصیل سیالکوٹ غلام فرید دیو اور صدر تحصیل پسرور ندیم ملک نے اپنے خطاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تشکیل کے اغراض و مقاصد، پارٹی کی طویل جمہوری جدوجہد، ملک کی معاشی ترقی، استحکام اور دفاع میں پیپلز پارٹی کے کلیدی کردار، عام عوام کے معاشی، معاشرتی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھائے اقدامات اور کارکنوں کے مسائل، تحفظات اور درپیش مشکلات سے پر روشنی ڈالی۔57 ویں یوم تاسیس کی اس تقریب میں جنرل سیکرٹری پی پی پی گوجرانولہ ڈویژن ملک طاہر اختر اعوان ، ضلعی جنرل سیکرٹری خان شہباز خان ، نائب صدر ملک ظہیر عباس، صدر سمبڑیال سٹی چوہدری احسن ظفر گھمن عباس ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ماسٹر شفیع، سنیئر نائب صدر سٹی بابر شاہین، نائب صدر مقصود بٹ، نائب صدر سٹی محمود چوہان، نائب صدر اعظم پرنس، سیکرٹری اطلاعات سٹی آفتاب حیدر ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سٹی جاوید ہیپی بٹ، شیراز سلیم مغل، جنرل سیکرٹری تحصیل سمبڑیال شیخ طاہر دانش ، جنرل سیکرٹری سمبڑیال سٹی کاشف گجر، ڈسکہ سے ٹکٹ ہولڈرز رانا فاروق اشرف ، ٹکٹ ہولڈر رانا عمران، یونس انصاری ، ملک حسن پرویز ، اشرف منہاس، راجہ افضال اور دیگر قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں