23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے،8فروری کو تیر کے نشان پر...

پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے،8فروری کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کرائیں، سابق صدر آصف علی زرداری

- Advertisement -

تلہ گنگ۔ 04 فروری (اے پی پی):سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور8فروری کو تیرکے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کرائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلہ گنگ شہر میں بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں غریبوں کا درد سمجھتا ہوں اس لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا ،سو فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا، اقتدار میں آکر ضلع تلہ گنگ کو مکمل فعال کروں گا اور مجھے شہیدوں کی زمین پر آکر خوشی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو 8 فروری کو اپنے ووٹ سے کامیاب بنائیں ملک میں غربت اور مہنگائی کا خاتمہ کرنا پیپلزپارٹی کا مشن ہے۔\

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں