اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیر اطلاعات پنجاب سیّد صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ میڈیا کے ایک حصہ میں آنے والی یہ خبر بے بنیاد ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے ان سے رابطہ کیا ہے اور انہیں وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب سیّد صمصام علی بخاری نے منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو فریال تالپور نے ان سے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی وہ کسی طرح ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر سراسر من گھڑت اور بے بنیاد ہے اور وہ اسے مسترد کرتے ہیں۔