پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت

211
بلاول بھٹو زرداری کا ڈاکٹر عرفان گل مگسی سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں، اسکولوں اور اسپتالوں سمیت شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا بربریت ہے۔ دہشت گردوں کا انسانیت سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔

انہوں کہا کہ دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کی شہادت پر شدید افسوس ہے۔ شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز سمیت پوری قوم دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔