پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی ممبر اسمبلی سعدیہ دانش بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوگئی

264
سعدیہ دانش

گلگت۔17جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی ممبر اسمبلی سعدیہ دانش بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوگئی۔ انکے مد مقابل کسی رکن اسمبلی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے جس پر سپیکر اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے 22 واں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ممبر اسمبلی سعدیہ دانش کو ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی پارلیمانی تاریخ میں سعدیہ دانش پہلی خاتون رکن اسمبلی ہیں جو ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر منتخب ہوئی۔ اس سے قبل سعدیہ دانش 2009 سے 2014 تک گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی رکن رہی ہیں اور کابینہ کا بھی حصہ تھی۔