اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر اور ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے سابق صدر راجہ شکیل عباسی اور پیپلز سنٹرل سیکریٹریٹ کے انچارج سید سبط حسن بخاری نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی تنظیمی امور اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان …
پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرتی رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر اور ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے سابق صدر راجہ شکیل عباسی اور پیپلز سنٹرل سیکریٹریٹ کے انچارج سید سبط حسن بخاری نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی تنظیمی امور اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رہنماؤں نے اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور پارٹی کارکنان کی جدوجہد کو سراہا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جو ہمیشہ جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مضبوط تنظیم ہی عوامی خدمت اور ملک کی ترقی کی ضمانت ہے۔







