اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو خبر دار کیا ہے کہ پاکستان چھوڑنے میں 21 دن باقی رہ گئے ہیں۔
منگل کو اپنے بیان میں وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔