اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے کہاہے کہ پاکستان ڈے کی پریڈ کے موقع پرجڑواں شہروں اسلام آباد/راولپنڈی میں ہفتہ کی رات 12 بجے سےلیکر اتوار 23 مارچ سہ پہر3 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا ۔
انہوں نے ڈرائیوران و مالکان بڑی گاڑیاں،ٹرک، ٹریلر، مزدا اور تمام مال بردار گاڑیاں کے داخلے کے اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام بڑی گاڑیوں کو مندرجہ ذیل مقامات پر روک دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ بجانب راولپنڈی اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا۔ اسی طرح پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا ۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے کہاکہ لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر روک دی جائیں گی ، لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مندرا ٹول پلازہ کے مقام پر روک دیا جائے گا ۔ مزید برآں کشمیر اور مری سے آنے والی تمام بڑی گاڑیاں 17 میل ٹال پلازہ سے 20 کلومیٹر پہلے روک دی جائیں گی۔
انہوں نے تمام بڑی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوران کو ہدایت کی کہ کسی بھی تکلیف و پریشانی سے بچنے کے لیےہفتہ کی رات 12 بجے سے لیکر کل اتوار 23 مارچ سہ پہر 3بجے کے دوران راولپنڈی/ اسلام آباد کی طرف سفر سے گریز کریں اور کسی محفوظ مقام پر اپنے قیام کو یقینی بنائیں۔