اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان کان کنی ‘ توانائی کی پیداور سمیت دیگر مختلف شعبوں میں یوکرین کے تجربات سے استفادہ کے ذریعے شعبہ جاتی ترقی میں مدد حاصل کرسکتا ہے۔ یوکرین کے سفیر ولادی میر لیکموف نے کہا ہے کہ پاک یوکرین دو طرفہ تجارت گزستہ مالی سال 2015-16ءکے دوران 110 ملین ڈالر رہی ہے جو اس کی استعداد سے کم ہے۔