24.9 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کا آئین آزادی اظہار رائے اور آزادانہ صحافت کی مکمل ضمانت...

پاکستان کا آئین آزادی اظہار رائے اور آزادانہ صحافت کی مکمل ضمانت دیتا ہے، شہریوں کے حقوق ، ذمہ داریوں ، سماجی و اقتصادی مسائل بارے آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے، عاطف اکرام شیخ

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان(پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین آزادی اظہار رائے اور آزادانہ صحافت کی مکمل ضمانت دیتا ہے، شہریوں کے حقوق ، ذمہ داریوں ، سماجی و اقتصادی مسائل بارے آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے آزادی ِصحافت کے عالمی دن پر ہفتہ کو اپنے پیغام میں عالمی یوم صحافت پر پاکستان سمیت دنیا بھر خصوصاً غزہ کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین آزادی اظہار رائے اور آزادانہ صحافت کی مکمل ضمانت دیتا ہے،شہریوں کے حقوق ، ذمہ داریوں ، سماجی و اقتصادی مسائل بارے آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں صحافیوں اور میڈیا اداروں کو درپیش چیلنجز پر غور کا ایک موقع فراہم کرتا ہے،میڈیا پر پابندیاں جمہوریت کو کمزور اور معاشرے میں تقسیم و انتشار کا سبب بنتی ہیں،دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ صحافیوں کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں غیر مصدقہ خبریں اور فیک نیوز میڈیا کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے،جعلی خبروں کے سدباب کیلئے صحافتی تنظیموں اور ریاستی اداروں کی مشترکہ کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ عاطف کرام شیخ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی آزاد اور غیر جانبدار صحافت کے ساتھ کھڑی ہے،صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591664

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں