پاکستان کا آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اینڈ ٹیم چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان

پاکستان کا آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اینڈ ٹیم چیمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان
20 جولائی سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں بابرمسیح،بلال،اسجد اور سہیل ملک کی نمائندگی کریں گے
اسلام آباد ۔ 19 جون(اے پی پی) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) آئندہ ماہ مصر میں شیڈول آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اینڈ ٹیم چیمپئن شپ کیلئے چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ایونٹ 20 سے 30 جولائی تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے نمبر ون کیوئسٹ بابر مسیح، سہیل شہزاد، اسجداقبال اور محمدبلال ملک کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ مصر میں ہونے والی میگا چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، بابرمسیح، محمدبلال، سہیل شہزاد اور اسجداقبال ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی منعقد کیا جائے گا جس میں انہیں ماہر کوچز تربیت دیں گے۔