پاکستان کا آسٹریا کے سیکنڈری سکول میں المناک فائرنگ پر گہرے دکھ کا اظہار

10

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):پاکستان نے آسٹریا کے ایک سیکنڈری سکول میں فائرنگ کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جمعہ کو یہاں جاری بیان میں اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔