پاکستان کا آفات کے خطرات کو کم کرنے اور جانوں کو بچانے کے لئے تجربات کے تبادلے ، علم اور ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت عالمی کوششوں کو دوگنا کرنے کا مطالبہ۔ ترجمان۔۔۔دفتر خارجہ

111
Foreign Office Spokesman
Foreign Office Spokesman

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی): پاکستان نے آفات کے خطرات کو کم کرنے اور جانوں کو بچانے کے لئے تجربات کے تبادلے ، علم اور ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت عالمی کوششوں کو دوگنا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔آفات کے خطرات سے بچاو¿ کے عالمی دن کے موقع پرمنگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ کوششیں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارم کے تحت ہونی چاہئیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے قومی ، صوبائی اور ضلعی سطح پر اپنے اداروں کے ردعمل کی صلاحیتوں کو مستحکم کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کوڈ19وبا کے ابتدا میں ہی ہم۔نے ملکی گورننس سسٹم کو مستحکم کیا جبکہ وبا پر کامیابی کے ساتھ قابو پایا اور اس کے طویل المدتی سماجی و معاشی اثرات کو کم کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں۔