23.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان کا ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ ، 450 کلومیٹر رینج...

پاکستان کا ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ ، 450 کلومیٹر رینج کا حامل میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے،آئی ایس پی آر

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):پاکستان نے ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر ہے ۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ابدالی ویپن سسٹم کا تجربہ انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا ۔ ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے ۔ تجربہ کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے اور فوجی دستوں کی آپریشنل تیاری سمیت ٹیکنیکل پیرامیٹرز کی جانچ کرنا تھا ۔ تجربے میں میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور مینیوربلٹی فیچرز کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق ابدالی میزائل تجربے کا مقصد فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو یقینی بنانا تھا ۔ ابدائی ویپن کے ٹریننگ لانچ کے موقع پر کمانڈر سٹریٹیجک فورس کمانڈ بھی موجود تھے ۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئر ز کو مبارکباد دی ہے جبکہ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی ابدالی میزائل کے کامیاب تجربہ پر مبارکباد دی ۔

انہوں نے پاکستان کی سٹریٹیجک فورسز کی آپریشنلز تیاریوں اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591733

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں