اسلام آباد – 25ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کی حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے اور پاکستان افغانیوں کی قیادت میں ان کی اپنی تمام مخلص امن کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔افغانستان کے عوام امن اور خوشحالی کے مستحق ہیں،پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے پرعزم ہے جو خطے اور بالخصوص پاکستان کے وسع تر مفاد مین ہے۔