پاکستان کا افغان عوام کے لئے خوراک و ادویات پر مشتمل امدادی سامان افغانستان روانہ

66
foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):حکومت پاکستان نے افغان عوام کے لئے انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات پر مشتمل فوری ضرورت کا حامل امدادی سامان افغانستان روانہ کر دیاہے۔

بدھ کو وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تین ’سی۔ 130‘ جہاز امدادی سامان لے کر افغانستان روانہ ہورہے ہیں، فوری امدادی سامان کی بذریعہ ہوائی جہاز فراہمی کے بعد مزید امدادی سامان سڑک کے راستے بھجوانے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی حکومت موجودہ مشکل ماحول میں افغان بھائیوں کی ہرممکن حد تک مدد جاری رکھے گی، پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ افغانستان کے عوام کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ ممکنہ انسانی بحران سے بچا جاسکے۔