اقوام متحدہ ۔14مئی (اے پی پی):پاکستان نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کی غزہ میں مکمل امدادی ناکہ بندی کے حوالے سے فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے مصائب کو ختم کرنے اور ان کو انصاف دلانے میں جلد بازی کا مظاہرہ کرے ۔ انہوں نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی صورتحال اور امدادی کارکنوں کے تحفظ کے بارے میں بریفنگ کے دوران کہاکہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں انسانی المیہ تباہ کن حد تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں شہری آبادی کی منظم تباہی ، فاقہ کشی ، مسلسل محاصرہ اور انسانی ہمدردی کے فن تعمیر کو ہدف بنا کر اور طریقہ کار سے ختم کرناحادثاتی نہیں ہے ۔
پاکستانی سفیر نے نشاندہی کی ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنی طاقت کے ذریعے جان بوجھ کر جارحیت کررہی ہیں جس کا نشانہ وہ لوگوں کو بنارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ غزہ میں 20 لاکھ سے زائد لوگ ، جن میں نصف بچے شامل ہیں ، ناقابل برادشت حالات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امداد بندکردی گئی ہے ، غزہ میں ہسپتال تباہ ہوچکے ہیں اور کئی خاندان ملبوں میں پھنسے ہوئے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔ انہون نے کہاکہ قحط ختم نہیں ہو رہا ہے اورغزہ میں دو سال سے کم عمر کے ہر تین میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔
سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ہسپتالوں، امدادی قافلوں، انسانی ہمدردی کے کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے پر حملوں میں 290 اہلکاروں اپنی زندگیاں کھو چکے ہیں ۔پاکستانی سفیر نے واضح طور پر نام نہاد ملٹریائزڈ ‘امداد کوآرڈینیشن میکانزم’ کو مسترد کر دیا، جو فوجی تنصیبات کے قریب انسانی ہمدردی کی رسائی کے مقامات کو 400 سے کم کرکے محض 5 سخت کنٹرول والے مرکزوں تک محدود ہوتا ہے ، یہ امداد کوآرڈینیشن میکانزم غیر جانبداری کے بنیادی انسانی اصولوں کو کمزور اور ان کی خلاف ورزی کرتا ہے اور جبری طور پر انسانی ہمدردی کی جگہ کو تبدیل کرنے کے خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے کی ہیومینٹیرین کنٹری ٹیم (ایچ سی ٹی) جو کہ اقوام متحدہ کے تقریباً 15 اداروں اور 200 سے زیادہ این جی اوز کو اکٹھا کرتی ہے ، نے اسرائیلی حکام کے منصوبوں کی واضح طور پر مذمت کی تھی کہ موجودہ فنڈز کی تقسیم کے نظام کو ختم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی ہمدردی کے اصولوں اور ظاہر ہوتا ہے کہ زندگی کو برقرار رکھنے والی اشیاء پر دباؤ ایک فوجی حکمت عملی کے حصے کے طور پر کنٹرول کو مضبوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں انہوں نے غزہ میں مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی پر زور دیا، جس کے بارے میں ان کے بقول یہ صرف امداد کی شرط نہیں، بلکہ زندگی کی پیشگی شرط ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 مارچ سے مسلط کردہ ناکہ بندی کو ہٹایا جانا چاہیے، اور امدادی قافلوں اور طبی ٹیموں کو محفوظ اور آزادانہ اور محفوظ طریقے سے کام کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے ہتھیار کے طور پر بھوک کو معمول پر لانا ایک جرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اجتماعی سزا ختم ہونی چاہیے اور احتساب کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (یواین آر ڈبلیو اے ) کو بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596795