اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے انڈونیشیا کے ساحلی قصبوں سنڈا سٹریٹ میں سونامی سے ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجہ میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے انڈونیشیائی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔