- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کی سزا مکمل ہونے پر اس کی رہائی اور اسے واپس بھارت بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا اور ریاست مخالف جرائم اور دستاویزات میں ردوبدل میں ملوث تھا، کو اس کی سزا مکمل ہونے پر رہا کرکے بھارت واپس بھیجا جا رہا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126442
- Advertisement -