- Advertisement -
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):پاکستان کی حکومت اور عوام غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقہ کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے حالیہ واقعہ سے قیمتی جانوں کے المناک نقصان اور بڑے پیمانے پر املاک کو پہنچنے والے نقصان پر انتہائی افسردہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ہم سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مشکلات کے دوران ان کی لچک کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
- Advertisement -