پاکستان کا سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر شدید احتجاج

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے ،اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگ کو جمعہ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور 27اکتوبر کو شکر گڑھ میں ورکنگ باﺅنڈری اور ایل او سی میں نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال سیز …

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے ،اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگ کو جمعہ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور 27اکتوبر کو شکر گڑھ میں ورکنگ باﺅنڈری اور ایل او سی میں نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کر دیا گیا۔بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چھ شہری شہید اور بائیس زخمی ہوئے۔ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاءاور سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پراحتجاجی مراسلہ انکے حوالے کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنی افواج کو سیز فائر معاہدے کی پابند بنائے اور واقعے کی تحقیقات سے پاکستان کو آگاہ کرے۔

مزید خبریں

Leave a Reply