- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے ایک مندر میں آتشزدگی کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام کو جنوبی ریاست کیرالہ میں مندر میں آتشزدگی کے نتیجہ میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ پہنچا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=399
- Advertisement -