پاکستان کا ترکیہ میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

121
شنگھائی تعاون تنظیم

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے ترکیہ میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

دفتر خارجہ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ برادر ملک ترکیہ کے صوبے بارٹن میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اس پر پاکستان گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے ، پاکستان کی حکومت اور عوام اس جانی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اوروہاں پر جاری ریسکیو آپریشن کی جلد کامیابی کے لئے دعا گو ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں ۔