پاکستان کا ترکیہ کے شہر بولو میں آگ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

112
پاکستانی زائرین خطے کی ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر ایران اور عراق کے سفری منصوبوں پر نظر ثانی کریں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):پاکستان نے ترکیہ کے شہر بولو میں آگ لگنے کے واقعہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو دفتر خارجہ سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترکیہ کے شہر بولو میں کارتالکیا سکی ریزورٹ کے ایک ہوٹل میں لگنے والی تباہ کن آگ پر بہت افسردہ ہیں، اس افسوسناک حادثہ کے نتیجہ میں 66 افراد جاں بحق اور 51 زخمی ہو گئے۔

بیان کے مطابق پاکستان ترک حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے خاص طور پر ان خاندانوں کے ساتھ جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہماری ہمدردی اور دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستان غم کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے اور برادر ملک ترکیہ کے ساتھ اپنی مستقل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔