پاکستان کا جمہوریہ تاجکستان اور کرغزستان حکومتوں کے مابین جنگ بندی کے حالیہ معاہدے کا خیرمقدم

65
Foreign Office Spokesman
Foreign Office Spokesman

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):پاکستان نے جمہوریہ تاجکستان اور کرغزستان حکومتوں کے مابین جنگ بندی کے حالیہ معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔پیر کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی بات چیت اور پرامن ذرائع سے باہمی معاملات کو حل کریں گے، دونوں ہمسایہ ممالک کی برادریوں کے مابین پانی کے تنازعہ پر شدید جھڑپیں ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی جبکہ سینکڑوں افراد زخمی اور درجنوں گھر اور عمارتیں تباہ ہوگئیں۔