21.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، بھارتی گیدڑ بھپکیوں سے خوفزدہ نہیں...

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، بھارتی گیدڑ بھپکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے ، عبدالجبار خان

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 02 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، بھارتی گیدڑ بھپکیوں سے پاکستان کے عوام خوفزدہ ہوں گے اور نہ ہی پاکستان کے ادارے ، پوری قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ، بھارت کی مکاری بے نقاب ہوچکی ہے ،

وقتاً فوقتاً بھارتی حکومت اپنے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے خود دہشت گردی کے واقعات کراتی ہے اور پھر اس کا الزام پاکستان پر لگادیا جاتا ہے ، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اس کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے ، اب بھارت جوکہ اپنے ملک میں انتہاپسندی ، مذہبی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں ناکام ہوچکا ہے اور یہ پاکستان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگاکر اپنے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہاہے۔

- Advertisement -

لیکن دونوں ممالک کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ پہلگام واقعہ میں خود بھارت کی انتہاپسند تنظیمیں ملوث ہیں ، انہوں نے کہاکہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور یہ دہشت گردی ہندوستان اور افغانستان سے پاکستان پر مسلط کردہ ہے لیکن اب پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے ، دہشت گرد جہنم واصل ہورہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان دہشت گردی سے پاک ملک ہوگا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591547

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں