اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ‘اس میزائل کی رینج 2ہزار 750کلو میٹر ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر ‘میجر جنرل افتخار بابر کے ٹویٹ کے مطابق شاہین تھری میزائل تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹینکیکل پیرامیٹرز کو جانچا گیا۔شاہین تھری میزائل تجربے کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ‘ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجیک فورسز کمانڈ ‘ چیئرمین نیسکام ‘ سائنسدانوں اور انجنیئرز موجود تھے ۔ صدر مملکت ‘وزیراعظم ‘ آرمی چیف اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجنینئرز کو کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد پیش کی ۔