اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کیلئے سہ ماہی میگزین ”دلچسپ پاکستان“ کا اجراءبدھ کے روز لندن میں کیا گیا جس کا مقصد پاکستان میں متنوع ثقافت ، کثیر جہتی سیاحت ، قومی ورثہ ، فنون لطیفہ اور مختلف کھانوں کے بارے میں آگاہی کے ذریعے ملک میں مقامی و بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔سیاحت سے متعلق پہلامیگز ین پاکستان میں لانچ کیا گیا تھا جو 72صفحات پر مشتمل تھا اب لندن سےایک کمپنی نے سیاحت کے فروغ کے لیےاجراءکیا ہے ۔